محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے فرائض میں مبینہ غفلت برتنے اور اختیار کا ناجائزا ستعمال کرنے پر گریڈ 17 کے 8 خواتین اساتذہ کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کردئیے

بدھ 18 جنوری 2017 17:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے فرائض میں مبینہ غفلت برتنے اور اختیار کا ناجائزا ستعمال کرنے پر گریڈ 17 کے 8 خواتین اساتذہ کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کردئیے ہیں اور اس سلسلے میں انکوائری کرنے کے لئے ڈپٹی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فرزانہ افضال کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے ،ڈیوٹی میں غفلت برتنے والی تمام خواتین اساتذہ کا تعلق ڈی آئی خان سے ہیں جن کے خلاف الزامات پر مبنی چارج شیٹ تیار کرلیا گیا ہے اسی چارج شیٹ مد نظر رکھتے ہوئے انکوائری آفیسر کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ اپنی انکوائری 30 دنوں کے اندر مکمل کرکے شواہد اور سفارشات محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم کے اعلی حکام کو ارسال کرے تاکہ سفارشات کی روشنی میں ان 8 خواتین اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں