خیبر پختونخو اسمبلی میں گریڈ ایک سے گریڈ اکیس تک ساڑھے تین سالوں کے دوران بھرتی ہونے والے ملازمین کی تفصیلات صوبائی ا حتساب کمیشن کو فراہم کردی

بدھ 18 جنوری 2017 17:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) خیبر پختونخو اسمبلی میں گریڈ ایک سے گریڈ اکیس تک ساڑھے تین سالوں کے دوران بھرتی ہونے والے ملازمین کی تفصیلات صوبائی ا حتساب کمیشن کو فراہم کردی گئی ہے صوبائی اسمبلی میں سیاسی اور سفارشی بنیادوں پر بھرتی ہونے والے ملازمین نے اپنے آپ کو بچانے کے لئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے ۔ اور بعض ملازمین نے صحافیوں کی خدمات بھی حاصل کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی احتساب کمیشن نے نامعلوم افراد کی شکایات پر ساڑھے تین سالوں کے دوران بھرتی ہونے والے گریڈ ایک سے گریڈ اکیس تک ملازمین اور افسران کی تفصیلات صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ سے طلب کی تھی کہ انہیں کس بنیاد پربھرتی کیاگیا ہے آیا ان کی بھرتی کے لئے ٹیسٹ اور انٹرویو کئے گئے ہیں اور کئے گئے ہیں تو کتنے افراد نے ٹیسٹ اور انٹرویو دیئے ۔اسمبلی ذرائع کے مطابق بھرتیوں کے معاملے پر بعض اہم شخصیات کی ممکنہ گرفتاری کے خوف کے باعث ان شخصیات نے ملازمین کے کنٹریکٹ منسوخ کرنے کے بارے میں بھی غور شروع کردیا ہے۔ پشاور ،چارسدہ ، نوشہرہ ، صوابی ، مردان سے بھرتی ہونے والے ملازمین کی تفصیلات صوبائی احتساب کمیشن کو فراہم کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں