حق فائونڈیشن کا نادار مریضوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ

پیر 23 جنوری 2017 13:23

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء)حق فائونڈیشن ضلع پشاور نے نادار اورغریب مریضوں کے لیے سواتی گیٹ ناظم یوسی چار کانہ ملک سیف اللهکے حجرہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا‘ کیمپ کا افتتاح ناظم یوسی چارخانہ ملک سیف الله‘ حق فائونڈیشن کے آرگنائزر انجینئر حسنین ودیگر نے کیا‘کیمپ میں ہائی کوالیفائیڈ میل اور فی میل ڈاکٹرز نے سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ کیااور فری دوائیاں دیں، حق فائونڈیشن کی جانب سے کیمپ میں فری شوگر ٹیسٹ کا انتظام بھی کیاگیا‘ اس موقع پر حق فائونڈیشن کے آرگنائزر انجینئر حسنین نے کہاکہ کیمپ میں 310مریضوں کا چیک اپ کیاگیا اور 103مریضوں کے فری شوگرٹیسٹ کئے گئے، انہوں نے کہاکہ نادار اور غریب مریضوں کے لئے اپنی مدد آ پ کے تحت حق فائونڈیشن تگ ودوکررہی ہے‘ کیمپ سے سواتی گیٹ کے سینکڑوں افرادمستفید ہوئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں