جوش ملیح آبادی کی یاد میں ادبی ریفرنس کا انعقاد

منگل 21 فروری 2017 12:11

جوش ملیح آبادی کی یاد میں ادبی ریفرنس کا انعقاد
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء)پاکستان ویمن رائٹرز رفورم اور انجمن ترقی پسند مصنفین نے مشترکہ طورپر ترقی پسند شاعر شبیر حسن خان المعروف جوش ملیح آبادی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایرانی کلچر سنٹر پشاور میں ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں کراچی کے معروف شاعر راحت سعید نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی‘ اس موقع پر جنرل سیکرٹری پروگریسورائٹرز سعید‘ پاکستان ویمن رائٹرزفورم کی سربراہ کلثوم زیب‘ پروفیسر اویس قرنی‘ مزدور کسان پارٹی کے سربراہ فانوس گجر‘ پروفیسر اسلم تاثیر آفریدی‘ جرمنی میں مقیم لکھاری بشریٰ ‘جمال‘ سیدولی خیل مہمند‘ ریذیڈنٹ ایڈیٹر پاکستان اکیڈیمی آف لیٹرپروفیسر ناصر علی سید ‘گل اسلام صافی اور دیگر بھی موجود تھے‘ تقریب کے موقع پر چارلڑکیوں سدرہ امین‘ نیلم آفریدی‘ صبائون زیب اور حرا نے جوش کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اردو‘ پشتو اور انگریزی میں نظمیں پڑھ کر سنائیں اور کہاکہ جوش ملیح آبادی نے نو سال کی عمر میں شعر کہناشروع کیا‘ دیگر مقررین کا کہناتھا کہ جوش ملیح آبادی دراصل غریب عوام کی آواز تھے‘ انہوں نے اپنی شاعری میں معاشرے کی ایک حقیقی تصویر کشی کی ا ور انقلابی شاعر کے طورپر سامنے آئے‘ انہوں نے کہاکہ جوش نے اپنے قلم کے ذریعے انقلاب برپاکیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں