صوبائی حکومت ہرمحاذ پرناکام ہوچکی ہے،فضل ربی

بدھ 22 فروری 2017 12:48

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء)مسلم لیگ (ن)ڈسٹرکٹ پشاورکاایک اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت مسلم لیگ (ن)ڈسٹرکٹ پشاورکے سینئرنائب صدرفضل ربی نے کی۔اجلاس میں کثیرتعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فضل ربی نے کہاکہ صوبائی حکومت ہرمحاذ پرناکام ہوچکی ہے ،پشاورکے پی کے 11کازیادہ ترعلاقہ پسماندگی کاشکارہے ،صوبائی حکومت نے پی کے 11میں کوئی خاص کارکردگی نہیں کی ہے اس کے باوجود مسلم لیگ (ن) کے رہنماء صفت اللہ پی کے 11میںگیس اوربجلی کے ریکارڈ منصوبے مکمل کی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی حکومت نے صوبائی حکومت کے مقابلے میں خیبرپختونخوا میں زیادہ ترقیاتی کام کیاہے یہی وجہ ہے کہ عوام جوق درجوق مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیارکررہے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں