پیرمحل،لوڈشیڈنگ کے باعث تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات بے اثر

سی سی ٹی وی کیمرے بجلی نہ ہونے کے باعث بے کار

بدھ 11 جنوری 2017 20:50

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) لوڈشیڈنگ کے باعث تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات بے اثر کلوز سرکٹ ٹی وی کیمرے بجلی نہ ہونے کے باعث بے کار ،،حکومت سیکورٹی کے پیش نظر سکول اوقات میں لوڈشیڈنگ پر بجلی عائد کرے یا متبادل انتظامات کروائے نماز اوقات میں لوڈشیڈنگ سے نمازیوں کو سخت مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق مختلف تعلیمی نجی ، پرائیویٹ ، نیم سرکاری اداروں کے مالکان نے بتایاکہ ایک طرف انہیں کلوز سرکٹ ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایت کی گئی ہے مگر دوسری جانب بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جب بجلی ہی نہیں ہو گی تو کلوز سرکٹ کیمرے کس طرح کام کرسکتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ انہوںنے دیواریں اونچی کرکے خار دار تاریں لگا چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

مگر شدید دھنداور سخت سردی کے باعث کمروں کی کھڑکیاں اوردروازے کھول کر بچوں کو تعلیم دینا ممکن نہیں جبکہ کمرے بند کرکے بجلی نہ ہونے کے باعث اندھیرے میں بھی تعلیم و تدریس کاسلسلہ جاری نہ رکھاجاسکتاہے جبکہ نماز اور اذان کے اوقات میں جبکہ علی الصبح بجلی کی بندش سے طلبہ طالبات اساتذ ہ سرکاری وغیر سرکاری ملازمین سخت مشکلات کا شکار سماجی فلاحی حلقوں نے حکومت سے نماز اذان اوقات میں اور سکول ٹائم میں لوڈشیڈنگ پر پابندی عائد کرنے یا متبادل انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں