محکمہ لائیو سٹاک ضلع ٹو بہ ٹیک سنگھ کی غفلت لاپرواہی

موسم سر ما کے دوران جانوروں میں ممکنہ وبائی امراض سے بچائو کیلئے مویشیوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم شروع نہ کی جاسکی

پیر 16 جنوری 2017 19:01

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) محکمہ لائیو سٹاک ضلع ٹو بہ ٹیک سنگھ کی غفلت لاپرواہی موسم سر ما کے دوران جانوروں میں ممکنہ وبائی امراض سے بچائو کیلئے ضلع بھر میں مویشیوں کو مختلف امراض کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم شروع نہ کی جاسکی مویشیوں کو گل گھوٹو ،منہ کھر اور دیگر بیماریوں سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے نہ لگانے سے کسانوں زمینداروں کو مویشیوں کی ہلاکتوں کے پیش نظر لاکھوں روپے کے نقصان کا خدشہ تفصیل کے مطابق ئے جا رہے ہیںموسم سرمامیں بھیڑ بکریوں میں نمونیہ اور انتڑیوں کی حفاظتی ویکسی نیشن کی جاتی ہے ، جبکہ مرغیوں کو بھی رانی کھیت کی بیماری سے بچائو کے حفاظی ٹیکے لگائے جاتے ہیںجس میں محکمہ لائیو سٹاک کی مختلف ٹیمیں گھر گھر جا کر جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگا تی ہیں محکمہ لائیو سٹاک ضلع ٹو بہ ٹیک سنگھ کی غفلت لاپرواہی کے باعث ویکسین کی مہم جاری نہ کی گئی حالانکہ محکمہ لائیو سٹاک ضلع ٹو بہ ٹیک سنگھ کے پاس مویشیوں کی مختلف بیماریوں کی حفاظتی ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے، جس سے ضلع بھر میں مویسیوں میں وبائی امراض کے پھیلنے سے کسانوں زمینداروں کو نقصان کا خدشہ ہے کسانوں زمینداروں نے ڈی سی اٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفورموسم سر ما کے دوران جانوروں میں ممکنہ وبائی امراض سے بچائو کیلئے ضلع بھر میں مویشیوں کو مختلف امراض کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم شروع کی جائے ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں