بی آئی ایس پی نیNSERاپڈیٹ کیلئے قلعہ سیف اللہ میں گھر گھر سروے کا آغازکردیا
بی آئی ایس پی کی قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری میں اندراج کیلئے بلوچستان کا کوئی گھرانہ نہیں چھوڑا جائیگا، ماروی میمن وزیراعظم کی ہدایت پر گزشتہ سروے میں بلوچستان کی غریب عوام کیساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کا موجودہ سروے کے دوران ازالہ کیا جائیگا، اجتماع سے خطاب
منگل 14 فروری 2017 17:32
(جاری ہے)
گزشتہ سروے کے دوران قلعہ سیف اللہ میں تقریبا 30,900گھرانوں کا احاطہ کیا گیا تھا جو حقیقی طور پر اس علاقے میں غربت کو شمار نہیں کرتے۔
انہوں نے نئے سروے میں نادرااور دیگراداروں کے ذریعے ڈیٹا کی تصدیق سمیت کئی خصوصیات کی وضاحت کی۔ ضلع نصیر آباد میں بی آئی ایس پی کی جانب سے اپنائے گئے ڈیسک رجسٹریشن کے طریقہ کار کی کامیابی کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ گھر گھر سروے کے دوران متوقع 31,000گھرانوں کا احاطہ کیا گیا جبکہ بی آئی ایس پی نے ڈیسک رجسٹریشن کو استعمال کرتے ہوئے 60,000سے زائد گھرانوں کا اندارج کیا ہے جو کہ ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔ NSERکی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہ سروے صرف غریبوں کیلئے نہیں ہے بلکہ پورا ملک اس سے مستفید ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مانیٹرنگ اور سپاٹ چیکس اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یہ سروے غیر سیاسی بنیادوں پر کیا جارہا ہے۔بی آئی ایس پی نے حال ہی میںفاٹا اور بلوچستان کے اضلاع قلعہ سیف اللہ اور کچھ سمیت تمام صوبوں اور علاقوں کے 16اضلاع میں گھر گھر سروے کا افتتاح کیا ہے۔ سروے کا ابتدائی مرحلہ مئی 2017میں مکمل ہوگا جس کے بعد اگست 2017کے دوران ملک گیر سروے کا آغاز کیا جائیگا۔ منسٹر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلوچستان، نواب ایاز خان جوگزئی نے اپنے خطاب میں ملک کے ہر کونے میں غریبوں تک پہنچنے پر چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے قلع سیف اللہ میں NSERسروے کے افتتاح پر چیئرپرسن کا شکریہ ادا کیا اور اس دوران بی آئی ایس پی کیساتھ اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان نے صوبے میںبی آئی ایس پی کی سرگرمیوں پر ایک تعارفی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2011-12میں کرائے گئے گزشتہ سروے کے دوران بلوچستان میں تقریبا 450,000گھرانوں کا سروے کیا گیا جن میں تقریبا 240,000مستحقین کو ادائیگیاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سروے میں گزشہ سروے کی کمیوں کو دور کیا جائے گا اور مزید مستحقین کا اضافہ ہوگا۔بلوچستان میں NSERسروے کرانے والی فرم AASAکنسلٹنگ کے ڈائریکٹر جناب ریاض حسین نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ صوبے کے دو اضلاع میں 220افراد سروے کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکھٹا کیا گیا ڈیٹا بلوچستان کی غریب آبادی کی فلاحی سکیموں کی منصوبہ بندی اور آغاز کیلئے قومی، صوبائی اور مقامی حکومت کیلئے مددگار ہوگا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، مقامی ایم پی اے عارفہ صدیقہ نے امید ظاہر کی کہ یہ سروے اس صوبے کو ترقی کے لحاظ دیگر صوبوں کے برابر لانے میں مفید ثابت ہوگا۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین جے یو آئی۔ ایف عبدالخالق نے کہا کہ اس سروے کو کامیاب بنانے کیلئے سیاسی اور نظریاتی تحفظات کو نظر انداز کرتے ہوئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے قلعہ سیف اللہ کے دور دارز علاقوں کا سروے کرنے کیلئے چیئرپرسن پر زور دیا۔ اجتماع میں وزیر اعلی بلوچستان کے پولیٹیکل سیکرٹری، ملک ظاہر خان کاکڑ، صدر پاکستان مسلم لیگ۔ن یوتھ ونگ بلوچستان، سردار نقیب خان ترین اور پرسنل سیکرٹری عبدالوہاب اٹل نے بھی شرکت کی۔قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چیف جسٹس آف پاکستان ججزدھمکی آمیز خطوط پر فل کورٹ بینچ تشکیل دیں، مولانا محمد شفیق دولتزئی
بچے ملک کے مستقبل کے معمار ہے انکو اچھی تعلیم کی بدولت ہی ایک بہترین اور باشعور فرد بناسکتے ہیں ، سیکرٹری ..
غ*قلعہ سیف اللہ، ٹی بی کے عالمی دن کے مناسبت سے ایک سمینار اور ریلی کا انعقاد
مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کا خواہاں ہے، مولانا محمد شفیق دولتزئی
بلوچستان میں مسائل کے حل کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں، مولانا محمد شفیق دولتزئی
۷نومنتخب وزیر اعظم مسائل کے حل اور لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کردار ادا کریں گے، مولانا محمد شفیق ..
&تعلیمی سال 2024 کا آغاز آو بچوں سکول چلیں کے نعرے سیہو چکا ہے، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر
مذہبی جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش جاری ہے، مولانا محمد شفیق دولتزئی
جمعیت (س) دھرنوں اور احتجاجوں کا حصہ نہیں ہے اور نہیں بنے گی، مولانا محمد شفیق دولتزئی
بلوچستان، قلعہ سیف اللہ کے پہاڑی علاقے سے 6 لاشیں برآمد
قلعہ سیف اللہ میں سیاسی جماعت کے دفتر کے باہر دھماکہ‘ 8 افراد جاں بحق
سبی میں تحریک انصاف کی ریلی پر دھماکہ دردناک اور افسوسناک ہے، مولانا محمد شفیق دولتزئی
قلعہ سیف اللہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
-
گورنرپنجاب سے سرجن ڈاکٹر برگیڈیئر (ر)رئوف افتخار احمد کی ملاقات
-
گورنرپنجاب کی لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن'' لیرا'' کے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے