مردم شماری کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے ہر قسم کے مکینزم بنانے کیلئے تیارہیں، عارفہ صدیق

ہفتہ 18 فروری 2017 23:17

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی محترمہ عارفہ صدیق نے بی آئی ایس پی کے زیر اہتمام قومی اقتصادی گھر گھر سروے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس پروگرام کو سراہا اور کہا کہ یہ پروگرام نادار اور بے آسرا خواتین کے لئے بہت اچھا پروگرام ہے جن کا کوئی وصیلہ روزگار نہیں ہے لیکن اس کی کامیابی کے لئے اولین شرط ملک خصوصاہمارے صوبے میں صاف اور شفاف مردم شماری کا انعقاد ہے جو کہ بدقسمتی سے ہم کو ابھی تک نصیب نہ ہوسکی اس لئے پندرہ مارچ سے شروع ہونے والی مردم شماری کو ہر حال میں صاف اور شفاف بنانے کے لئے ہم برادر اقوام کے ساتھ ہر قسم کے مکینزم بنانے کے لئے تیارہیں۔

انہوں نے مزید کہا اس پروگرام کی کامیابی کے لئے سو فیصد شناختی کارڈز کا ہونا لازمی شرط ہے لیکن جنوبی پشتونخوا کے پچاس فیصد عوام اس وقت بھی شناختی کارڈ سے محروم ہیں کیونکہ نادرا نے عام ملکی قوانین کے ساتھ ساتھ جنوبی پشتونخوا کے پشتون عوام پر ناروا درجن بھر اضافی شرائط عائد کئے ہیں جن کا پورا کرنا ناممکن ہے اس طرح ھمارے عوام کی شہریت چیلنج ہے اس کے علاوہ 2 لاکھ سے زائد افراد کے شناختی کارڈز بلاک کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک اس سروے میں ہر سطح کے منتخب نمائندوں کو شامل نہیں کیا جائے گا اس کی کامیابی ناممکن ہے۔ افتتاحی تقریب کی صدارت وفاقی وزیر مملکت اور چیر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام محترمہ ماروی میمن نے کی جبکہ مہمان خصوصی صوبائی وزیر پی ایچ ای محترم نواب ایاز خان جوگیزی تھے۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں