الائی میں گاڑیوں کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں دنداسے کی کھیپ برآمد

جمعرات 19 جنوری 2017 14:56

الائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) الائی پولیس نے کامیاب کارروائی کر کے دو گاڑیوں میں موجود دنداسہ کی بھاری کھیپ برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق لینڈ کروزر اور موٹر کار کے ذریعہ دنداسہ الائی سے ایبٹ آباد سمگل کیا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی الائی کسی کام کے بعد واپس بٹگرام سے الائی آ رہے تھے کہ ابن خواڑ پہنچے پر مخالف سمت سے آنے والی دو گاڑیوں پر انہیں شک گذرا جنہیں روک کر چیک کیا گیا تو دونوں گاڑیاں دنداسہ سے بھری ہوئی تھی۔

دوران تلاشی دونوں گاڑیوں کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں دنداسہ برآمد کر کے گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی شاہ نواز خان نے دونوں گاڑیوں لینڈ کروزر نمبر آئی ڈی ای 8217- اور موٹر کار نمبر آئی ڈی 8989- کو تھانہ بنہ منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں