گڈوتھرمل پاورکے 5یونٹ ٹرپ کرگئے، بجلی کی فراہمی معطل

ہفتہ 21 جنوری 2017 17:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) دھند کی وجہ سے گڈو تھرمل پاور ہائوس کے 5یونٹ ٹرپ کرگئے جس کے باعث سندھ ،پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

(جاری ہے)

گڈو تھرمل ذرائع کے مطابق گڈو تھرمل پاور ہائوس کے یونٹ نمبر5،6،7،8 اور 9ٹرپ کرجانے سے کشمور،کندھ کوٹ، تنگوانی، ٹھل اور جیکب آباد کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کے جعفر آباد،صوبت پور،نصیر آبادد،بولان اور دیگر علاقے بھی بجلی کی فراہمی سے متاثر ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں