کوئٹہ پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ قابل تشویش ہے ،دہشتگرد حالات خراب کرنے کیلئے سیکورٹی اہلکاروں پربزدلانہ حملے کررہے ہیں ،علامہ شبیراحمدنوری

جمعہ 20 جنوری 2017 17:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) جمعیت علمائے پاکستان بلوچستان کے صوبائی رہنماعلامہ شبیراحمدنوری نے کہاہے کہ کوئٹہ پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ قابل تشویش ہے دہشتگردحالات خراب کرنے کیلئے سیکورٹی اہلکاروں پربزدلانہ حملے کررہے ہیں جوقابل مذمت ہیں دین اسلام تلوارکے زورپرنہیں بلکہ آقانامدارﷺ کے حسن اخلاق سے پھیلاجمعیت علمائے پاکستان پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگردوں کومنطقی انجام تک پہنچانے کامطالبہ کرتی ہے کوئٹہ سمیت صوبے بھرمیں قیام امن سب کی اولین ترجیحات ہونے چاہیں ہمیں ہرصورت دہشتگردی کے ناسورسے نجات کیلئے اپنے سیکورٹی اداروں کاساتھ دیکرانکی حوصلہ افزائی کرنی چاہئیے سیکورٹی اداروں پربلاجوازتنقید سے گزیزکیاجائے کیونکہ سیکورٹی ادارے ہمارے ملکی سلامتی وتحفظ کے امین ہیں انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کاخاتمہ تعلیم اورقلم کی طاقت سے کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے بے روزگاری کے خاتمے سے ہی دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے اورتعلیم کے زیور سے آراستہ ہوکرمعاشرے میں منفردمقام حاصل کیا جاسکتا ہے جبکہ دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میںلاکرانکامکمل صفایاکیاجائے اورصوبے میں سی پیک کومحفوظ بنانے اوربلوچستانی عوام کوروزگاردینے کیلئے حکومتی سطح پرسنجیدہ اقدامات ہونے چاہیںپچیس ہزاراسامیاں بندبانٹ کی بجائے میرٹ پردی جائیں اگرمیرٹ پراسامیاں دی گئی تودہشتگردی سمیت بے روزگاری پرقابوپایاجاسکتاہے انہوں نے مزیدکہا کہ دہشتگردی ایک ناسورہے کومہلک بیماری بن چکی ہے اس مرض سے قوم کوچھٹکارا حاصل ہوگافقط دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنا اورانکے سہولت کاروں اورہمدردوں نظراندازکرناملکی سلامتی کیلئے خطرناک ترین امر ہے لہذا دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ انکے سہولت کاروں اورہمدردوں کیخلاف بھی بھرپورکاروائی کاآغاز کرکے ملک وصوبے سے خوف ودہشت کی فضاء کو فی الفورفختم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں