اٹک,تین سگے بھائیوں سمیت چار غیر ملکی افغان با شندے گرفتار مقدمات درج

منگل 21 فروری 2017 21:23

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء)تین سگے بھائیوں سمیت چار غیر ملکی افغان با شندے گرفتار مقدمات درج تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر پولیس تھانہ سٹی حسن ابدال گلزار حسین نے دوران گشت خان آغا ، نور آغا ، عبدالخالق پسران محب خان شنواری ساکن مل پیراں مستقل پتہ ننگر ہار افغانستان جو تینوں سگے بھائی ہیںکو گرفتار کر لیا ، اے ایس آئی تھانہ صدر حسن ابدال غلام مصطفی نے جہاری کس چو کی کے قریب ظلمے ولد عبدالظاہر افغانی پٹھان ساکن جلا ل آباد یہ تمام ملزمان پاکستان میں رہائش کا کوئی اجازت نا مہ پیش نہیں کر سکے کے خلاف 13/14فارن ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیئے

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں