صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان سے سپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید درانی کی ملاقات

آزاد کشمیر اور بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال ‘ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی ، سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 20 جنوری 2017 16:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان سے سپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید درانی کی ملاقات، آزاد کشمیر اور بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال ، مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی ، سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال، صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا کہ ہم بلوچستان اسمبلی کے تمام معزز ممبران کے شکر گزار ہیں جنہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور جنگ بندی لائن پر بلا اشتعال گولہ باری کیخلاف مذمتی قرار داد منظور کی اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ ہمیں بلوچستان کے عوام کی طرف سے ہمیشہ اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت حاصل رہی ہے۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے بھارتی وزیر اعظم خفیہ ایجنسی را کے ذریعے بلوچستان میں دہشتگردی کو ہوا دے رہے ہیںجس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ سپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ راحیلہ درانی نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے انسانیت کے خلاف مظالم اور کشمیریوں کی نسل کشی کی مذمت کی۔

اور کہا کہ بلوچستان کی حکومت اور عوام کشمیری قوم کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ بلوچستان اسمبلی میں اس حوالے سے ہمیشہ موثر آواز بلند کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کو پہلی مرتبہ وسیع سفارتی تجربے کے حامل رہنما ئی قیادت نصیب ہوئی ہے۔ یقینا آپ کی قیادت میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی ۔ اور سفارتی محاذ پر ہمیں کامیابی ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور آزاد کشمیر کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں