کوئٹہ، لیاقت بازار موبائل فون مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی

لاکھوں روپے کے موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان جل کر خاکستر، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پیر 16 جنوری 2017 16:29

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) لیاقت بازار میں واقع اچکزئی مارکیٹ میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے کے موبائل فون اور دیگر سامان خاکستر ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پیر کو لیاقت بازار میں واقع اچکزئی مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث مارکیٹ کے مختلف دکانوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان خاکستر ہوگئے اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں