مزید برفباری و بارشوں کی پیشنگوئی کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری تیاری رکھی جائے،وزیراعلیٰ بلوچستان کی چیف سیکرٹری بلوچستان کو ہدایت

اتوار 22 جنوری 2017 18:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بلوچستان میں قلات اور کوئٹہ ڈویژن کے مختلف اضلاع اور ہرنائی اور زیارت میں مزید برفباری اور بارشوں کی پیشنگوئی کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری تیاری رکھی جائے ۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ اور ادارے الرٹ رہتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور انہیں امداد اور معاونت کی فراہمی کیلئے تمام وسائل دستیاب رکھیں۔وزیراعلیٰ نے خاص طور سے برفباری کے باعث امکانی طور پر بند ہوجانے والے کوژک ٹاپ،کان مہترزئی، کولپور اور لکپاس پر برف کو ہٹانے کیلئے ضروری مشینری کی دستیابی اور عملے کی تعیناتی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

چیف سیکرٹری نے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا کہ ان کی ہدایت کی روشنی میں پی ڈی ایم اے محکمہ داخلہ اور ڈپٹی کمشنر کے دفاتر میں قائم کنٹرول اور ایمرجنسی روم 24گھنٹے کھلے ہیں گذشتہ برفباری کے متاثرین کیلئے پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضروری امدادی سامان بھجوادیاگیا ہے جو ضلعی انتظامیہ کے ذریعے تقسیم کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں