برقی لائنوں کی مرمت کے باعث مختلف علاقوں کی بجلی بندرہے گی ، کیسکو اعلامیہ

منگل 21 فروری 2017 17:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوںکی مرمت کے کام کے سلسلے میں22فروری کو مری آبادگرڈسٹیشن کے سرینا، لیاقت بازاریکسپریس، گلستان روڈ، سٹی، سٹاف کالج فیڈروں سے شام4بجے سے شام7بجے تک جبکہ سٹی گرڈکے نواں کلی فیڈرسے ایک بجے سے شام چاربجے تک بجلی بندرہے گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 23فروری کوسریاب گرڈکے جان محمدفیڈر12بجے سے سیہ پہر3بجے تک نیزسٹی گرڈ کے ملک پلانٹ فیڈرایک بجے سے شام چاربجے تک جبکہ سریاب گرڈکے اولڈلیاقت بازاراورانڈسٹریل فیڈرزسے سہ پہر3بجے سے شام6بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں