اسلام آباد میں سیکیورٹی اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن ،86مشتبہ افراد گرفتار،300 گھروں کی تلاشی لی گئی

ڈورے گا ئو ں میں یکم جنو ری سے اب تک 86منشیا ت فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھا ری مقدار میں منشیا ت بر آمد کی گئی

منگل 21 فروری 2017 20:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) پو لیس، پا کستا ن رینجر ز اور انٹیلی جنس اداروں کا تھا نہ تر نول کے علا قہ ڈورے گا ئو ں اور اسلام آ باد ایف ایٹ کچہری وگر دونو اح میں مشترکہ سرچ آپریشن ،86مشتبہ افراد گرفتار،300 گھروں کی تلاشی لی گئی ، اسلحہ ایمو نیشن،1200گر ام ہیر وئن بر آمد ، ڈورے گا ئو ں میں یکم جنو ری سے ابتک 86منشیا ت فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھا ری مقدار میں منشیا ت بر آمد کی گئی ،سرچ آپریشن کا مقصدجر ائم پیشہ عنا صر کی بیخ کنی اور وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد طارق مسعود یٰسین کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کی سکیورٹی کو موثر بنانے کے لئے ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے ضلع بھر میں سرچنگ و کومنگ کا پلان تشکیل دیا جس کی روشنی میں گزشتہ روز ایس پی صدر زون کیپٹن (ر) ذیشان حیدر کی نگر انی میں اے ایس پی صدر سرکل میڈم ارسلہ سلیم ، ایس ایچ او تھا نہ تر نو ل انسپکٹر سجا دحیدر بخاری ، ایس ایچ او ما ر گلہ انسپکٹر کفا ئت اللہ ، اسلام آ باد پو لیس، پا کستا ن رینجر ز ، حسا س اداروں کے افسران و جو انو ں نے تھا نہ تر نو ل کے علا قہ ڈورے گا ئو ں اور تھا نہ مار گلہ کے علا قہ ایف ایٹ کچہری میں گر ینڈ سر چ آ پر یشن کیا ۔

(جاری ہے)

ڈورے گا ئوںمیں 300 سے زائد گھروںکی تلاشی لی گئی ۔اس سرچ آپریشن میں دو عو رتو ں سمیت86 مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر مزید تحقیقات کے لئے تھانہ جات میں منتقل کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمو نیشن ، منشیا ت ، نقدی 5,9440روپے ، 1200گر ام ہیر وئن بھی برآمد کی ، ایس پی صدر نے بتا یا کہ حر است میں لیے گئے افراد اور اسلحہ و ایمو نیشن کے متعلق تحقیقا ت جا ری ہیں جبکہ منشیا ت بر آمد گی کے متعلق تھا نہ تر نو ل میں مقدمات درج کیے جا رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ ڈورے گا ئو ں میں منشیا ت کے خا تمہ کے لیے یکم جنو ری 2016ء سے ابتک 86منشیا ت فروشوں کے خلاف کا رروائی عمل میںلا ئی گئی اور متعددسر چ آ پر یشنز کیے گئے، ریڈ کئے گئے اور ڈورے گا ئو ں کے منشیا ت سمگلنگ میں ملو ث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھا ری مقدارمیں منشیا ت بر آمد کی ۔ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے مقامی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ منشیا ت فروشوں میں اس کا رروائی میں مزید تیزی لا تے ہو ئے ڈورے گا ئو ں کو منشیا ت کی لعنت سے پا ک کیا جا ئے تا کہ عوا م النا س کو ان مکر وہ دھند کر نے والو ں سے چھٹکا ر ا مل سکے۔

ایس ایس پی اسلام آباد نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی ،مشکوک شخص یا مشکوک چیز کے بارے میں معلوما ت ہو تو فوری پولیس کا اطلاع کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں