کھاد پر زرعی سبسڈی جاری رکھنا حکومت کا دانشمندانہ فیصلہ ہے،حاجی محمدابراہیم

پیر 16 جنوری 2017 16:04

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے سابق مرکزی چیئرمین حاجی محمدابراہیم نے کھاد پر زرعی سبسڈی جاری رکھنے کے اقدام کو حکومت کا دانشمندانہ اور کسان دوست فیصلہ قرار دیا ہے، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ امر باعث اطمینان ہے کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت میں زراعت کی اہمیت اور کسان کے کردار کو سمجھتے ہوئے درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، کھاد پر سبسڈی کیلئے مختص رقم خرچ ہونے کے بعد وزارت قومی تحفظ خوراک وتحقیق اور فنانس ڈویژن کی جانب سے مزید سبسڈی ختم کرنے کے اقدام کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے وزیراعظم محمدنواز شریف کو سبسڈی بحال کرنے کی درخواست کرکے کاشتکاروں کے دل جیت لئے ہیں، کھاد پر 70ارب روپے مالیت کی سبسڈی کی بحالی سے مسائل کے شکار کاشتکاروں کی مالی معاونت کا سلسلہ جاری رہے گا اور پیداواری اخراجات میں کمی آنے سے کاشتکاروں کوریلیف ملے گا۔

(جاری ہے)

کاشتکار اور کسان کھاد پر سبسڈی کی بحالی پر وزیراعظم محمدنوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کے خاص طور پر شکرگذار ہیں جنہوں نے حکومت کو درپیش چیلنجز کے باوجود کاشتکاروں کے مفاد کو مقدم سمجھا۔انہوں نے کہا کہ سبسڈی کی بحالی کے علاوہ مختلف زرعی پیکجز کے تحت کاشتکاروں کو مراعات اور سہولتوں کی فراہمی کا سلسلہ بھی خوش آئند اور اطمینان بخش ہے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں