تجاوزات کے خلاف ہنگامی بنیادوں پرآپریشن جاری ہے،چیئرمین میونسپل کمیٹی رحیم یار خان

جمعرات 19 جنوری 2017 16:13

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء)چیئرمین میونسپل کمیٹی رحیم یار خان میاں اعجازعامر نے کہا ہے کہ شہریوں کے دیرینہ مطالبے کی بنیادپر تجاوزات کے خلاف ہنگامی بنیادوں پرآپریشن جاری ہے تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہواوردوکانداراپنے کاروبارکو دوکان کے اندر اپنی جائز حدود میں جاری رکھیں اور تجاوزات کرکے شہریوں اورگاہکوں کو پریشان نہ کریں ۔

(جاری ہے)

میونسپل کمیٹی کا عملہ چیئرمین کی ہدایت پر سارا دن شہرکے چھوٹے بڑے بازاروں میں بلاتفریق تجاوزات کے خلاف آپریشن کررہاہے ۔صدرانجمن تاجران بانومارکیٹ ،ریلوے روڈ اورپھول مارکیٹ رحیم یارخان حاجی محمداسلام نورانی نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم میونسپل کمیٹی کے تجاوزات کے خلاف آپریشن کو سراہتے ہیں اس سے یقینا شہر میں کاروبار کو فروغ حاصل ہوگا۔کسی بھی صورت تجاوزات کرنے والے دوکاندار،اڈے والے یادیگرکاروبار کرنے والوں کاساتھ نہیں دیں گے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں