پولیو جیسے موذی مرض کا جلد خاتمہ حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، سردار اظہر خان لغاری

اتوار 15 جنوری 2017 21:20

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) چیئرمین ضلع کونسل رحیم یار خان سردار اظہر خان لغاری نے کہا ہے کہ خوشحال پاکستان کے لئے پولیو کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنا ہو گا ، پولیو سے بچائو کے دو قطرے زندگی بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں، پولیو جیسے موذی مرض کا جلد خاتمہ حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال رحیم یار خان میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام انسدادپولیو مہم کا پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کی حفاظتی ویکسین پلاکر افتتاح کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو جیسی قومی مہم میں ضلع بھر کی یونین کونسل کے چیئرمین اور دیگر اراکین بھر پور شرکت کریں گے اور محکمہ صحت کی ٹیمیں متعلقہ یونین کونسل کے چیئرمین سے رابطہ کر کے انہیں بھی اس قومی مہم میں شامل کرے ۔

انہوں نے کہاکہ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں اور ہمیں انہیں محفوظ مستقبل دینا ہے تو وطن عزیز سے پولیو جیسے ناسور کا جلد خاتمہ کرنا ہو گا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی، ڈاکٹر فواد احمد، فرقان تتلہ، ممتاز بیگ سمیت دیگر موجو دتھے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں