رحیم یار خان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 45 عدالتی اہلکاروں کو تبدیل کردیا

ہفتہ 18 فروری 2017 21:40

رحیم یار خان۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 45 عدالتی اہلکاروں کو تبدیل کردیا ،تبدیل کیے جانے والوں میں 28 ڈیٹا انٹری آپریٹر ،4 سٹینو گرافر ، ریڈر اور کلرک شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحیم یار خان ملک ساجد علی اعوان نے ضلع بھر میں تعینات 45عدالتی اہلکاروں کو تبدیل کردیاہے،ان میں 28 ڈیٹا انٹری آپریٹر، 4 سٹینو گرافر، سینئر وجونیئر کلرک، ریڈر اہلمداور نائب کورٹ شامل ہیں، تبدیل ہونے والے اہلکاروں میں بلال سرور، محمد بلال، محمد آصف، شہزاد احمد، آصف غفار، محمد نعمان قیوم، نیاز احمد، اقراء کنیز، محمد شہزاد اکبر، قاضی محمد اکبر، محمد رمضان، انصاء اکبر، شہزاد علی خان، جمیل احمد، ایاز احمد، محمد علی، محمد ساجد، محمد عمار، رجیش کپور، ارباز احمد، محمد نعمان ، حافظ ندیم احمد، روبینہ ستار، صائمہ شفیق، محمد جعفر، محمد اورنگزیب، محمد عابد اقبال، نعمان علی، نور احمد ،اصغر علی، محمد الطاف ، رمیز ریاض، ملک ایاز احمد، محمد اسحاق فریدی، طاہر محمود، فلک شیر، محمد نعمان طاہر، محمد عدنان یٰسین، محمد ذوالقرنین، عامر علی، سید سلطان شاہ، شہزاد خالد، ذوالفقار علی، ارشاد احمد اور حافظ منظور احمد شامل ہیں۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں