21 بجلی چو ر رنگے ہاتھوں گرفتار ، مقدمات درج

بدھ 22 فروری 2017 14:08

رحیم یارخان۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کرنے والے صارفین کیخلاف میپکو عملہ کا کریک ڈائون، 21 بجلی چو ر رنگے ہاتھوں پکڑ لئے گئے،ذرائع کے مطابق ایس ڈی اوز میپکو کو اطلاع ملی کہ ترنڈہ سوائے خان ، چک76این پی اور موضع جین والی میں صارفین ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری کرنے میں مصروف ہیں جس پر پولیس نے ان علاقوں میں چھاپے مارکر ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری میں مصروف صارفین عطاء محمد، عمران، اسلم، شاہد علی اور رشید احمد وغیرہ کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان صارفین کی برقی تنصیبات کاٹ دیں، بعدازاں ایس ڈی اوز میپکو کے تحریری مراسلوں پر پولیس نے 21 بجلی چور صارفین کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں