ڈسٹرکٹ بار کے پرامن انتخابات جمہوری روایات کا مظہر ہے،جام اعظم انیس

پیر 16 جنوری 2017 16:04

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء)عوامی احتساب محاذ رحیم یارخان کے ضلعی صدر جام اعظم انیس نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار کے پرامن انتخابات کا انعقاداور خادم حسین خاصخیلی کی بطور صدر کامیابی بار کی بہترین جمہوری روایات کا مظہر ہیں، وکلاء برادری کا اتحاد و یکجہتی مثالی ہے ، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر خادم حسین خاصخیلی کو کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، نو منتخب صدر وکلاء برادری کے اتحاد ، بار اور بنچ میں پل کا کردار اداکریں گے ، ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات کا پرامن انعقاد اور جمہوری طریقے سے اقتدار کی منتقلی قابل ستائش ہے ، انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کی نو منتخب باڈی سابق روایات کے مطابق بار کی تعمیر و ترقی اور وکلاء کو درپیش مسائل کے خاتمے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی ، انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کے نو منتخب صدر خادم حسین خاصخیلی انتہائی بااخلاق اور تجربہ کار قانون دان ہیںبطور صدر ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء کے مسائل کو حل کرنے میںوہ اپنا بھر پور اورمثبت کردار ادا کریں گے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں