اولیاء کرام کے آستانے رشد و ہدایت کا مرکز ہیں،خواجہ معین الدین

بدھ 18 جنوری 2017 14:26

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء)سجادہ نشین درگاہ عالیہ کوٹ خواجہ غلام فرید ؒ کوٹ مٹھن شریف خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے کہا ہے کہ حضرت خواجہ غلام فرید ؒ برصغیر پاک و ہند کے بہت بڑے صوفی شاعر تھے جن کی شاعری اور کلمات سے نئی نسل کو روشناس کرانے کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے ان خیالات کا اظہار یہاں مختلف وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ برصغیر میں اسلام کی ترویج و اشاعت میں اولیا کرام کا بہت بڑا کردار ہے،اولیاء کرام کے آستانے قلبی سکون کا باعث اور رشد و ہدایت کا مرکز ہیں، اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر مسلمان دنیاو آخرت سنوار سکتے ہیں۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں