شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

بدھ 18 جنوری 2017 14:26

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء)میونسپل کمیٹی کے چیئرمین میاں اعجازعامر کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی رحیم یارخان کی ٹیم نے تیسرے روز بھی شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھا۔

(جاری ہے)

چیف آفیسر میاں مظہررشید‘ لینڈ آفیسر وحیدسردار نے عملہ اور پولیس کی نفری کے ہمراہ بانو بازار‘ پھول مارکیٹ‘ ریلوے روڈ‘ شاہی روڈ اور ملحقہ مارکیٹوں سے ناجائز تجاوزات ہٹاتے ہوئے سامان ضبط کیا۔ میاں اعجازعامر نے ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی کے افسران اور عملہ کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران بلاتفریق اور بلاامتیاز کارروائی کرتے ہوئے ناجائز تجاوزات ختم کی جائیں۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں