محکمہ پولیس کے تمام شعبوں کو آن لائن سسٹم سے منسلک کر دیا گیا

پیر 23 جنوری 2017 14:16

محکمہ پولیس کے تمام شعبوں کو آن لائن سسٹم سے منسلک کر دیا گیا
رحیم یا ر خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) محکمہ پولیس پنجاب کے تمام شعبوں کو آن لائن سسٹم سے منسلک کر دیا گیا ۔ روز نامچہ ، ایف آئی آر ، ہیومین رسورس منیجمنٹ سسٹم ، انٹری کرایہ داران و ہوٹل انٹریز بھی آن لائن ہو گئیں ۔ ڈی پی او رحیم یارخان ذیشان اصغر کی موجودگی میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور آئی ٹی برانچ کے اہلکاروں کو سوفٹ وئیر انجینئر نے تربیت فراہم کردی گئی ۔

تفصیل کے آئی جی پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا نے محکمہ پولیس کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے پولیس کے تمام تر امور کو کمپوٹرائز اور تمام شعبوں کو انٹر نیٹ پر آن لائن کرنے کا عندیہ دیا تھا ۔ جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے انہوں پنجاب کے 36 اضلاع میں آر پی او ز ، سی سی پی اوز اور ڈی پی آفسسز میں کمپیوٹر سیکشن جو کی بعد ازاں آئی ٹی برانچ میں تبدیل ہو گئے قائم کئے اور پھر انہیں انٹر نیٹ سے منسلک کر کے پولیس کے تمام شعبوں جن میں روز نامچہ ، ایف آئی آر ، ہیو مین رسورس منیجمنٹ سسٹم ، کریمنل ریکارڈ آفس ، انٹری کرایہ داران اور انٹری ہوٹلز و دیگر شعبوں کو آن لائن کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں ضلع رحیم یار خان پولیس نے ڈی پی او ذیشان اصغر کی سربراہی میں تمام شعبوں کو آن لائن کرنے میں پنجاب بھر کے اضلاع میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ایس ڈی پی او و دیگر پولیس افسران کو اس سے متعلق مزید معلومات و استعمال کی ایک روز تربیتی ورکشاپ لئے سی پی او لاہور سے سوفٹ ویئرت انجینئرز کی ایک ٹیم رحیم یار خان پہنچی تھی جس نے ورکشاپ میں شریک ڈی پی او ذیشان اصغر ، ایس پی ہیڈ کوآرٹر بہاول پور کیپٹن (ر) محمد مرتضی ، اے ایس پی فاروق احمد بجارانی ، ڈی ایس پیز مسعود احمد گجر ، خالد مسعود بھٹی ، مہر ناصر علی ثاقب ، چوہدری مامون الرشید ، سید جمشید علی شاہ ، انچارج آئی ٹی شفقت وقاص اور آئی ٹی برانچ کے تمام اہلکاروں کو لیکچرز دئیے اور عملی طور پر ہر سوفٹ ویئر کے بارہ میں مکمل آگاہی فراہم کی ۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں