رحیم یار خان،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مزید 6 مکان مالکان گرفتار

منگل 24 جنوری 2017 23:52

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) پابندی کے باوجود کرایہ داروں کے کوائف فراہم نہ کرنے والے مکان مالکان کے خلاف پولیس کا کریک ڈائون جاری، مزید 6مالکان گرفتار، 4 روز کے دوران مجمو عی تعداد26 ہوگئی ،زرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری کردہ نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت مکان مالکان کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنی رہائش گاہیں عارضی طور پر کرایہ پر دینے کے دو ران کرایہ دار کے کوائف متعلقہ پولیس تھانہ کوفراہم کیے جائیں گے جس پر پولیس کی جانب سے گزشتہ4 روز سے شہر بھر میں کرایہ داروں کے کوائف کی جانچ پڑتال کیلئے کریک ڈائون کا آغاز کیا گیا تھا، گزشتہ پروز پولیس نے مزید6 مکان مالکان کو جانچ پڑتال کے دوران گرفتار کرلیا جنہوں نے اپنی رہائش گاہیں کرایہ پر فراہم کرنے کے دوران کرایہ داروں کے کوائف پولیس کو فراہم نہ کیے تھے، حراست میں لیے جانے والے مکان مالکان میں اعجاز احمد، منیرا حمد، منظوراحمد، نوید حسین، خادم حسین اور اصغر علی شامل ہیں واضح رہے کہ گزشتہ 4روز کے دوران حراست میں لیے جانے والے مکان مالکان کی تعداد26ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں