عوام کی خدمت نواز حکومت کاایجنڈا ہے، حاجی عبداللطیف بھٹی

منگل 21 فروری 2017 12:31

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف نے ہمیشہ ایک بہترین سیاستدان کی حیثیت سے پاکستان کاوقاربلندکیا،اقتصادی راہداری کامنصوبہ نوازحکومت کاکارنامہ ہے یہ منصوبہ ملکی ترقی کاباعث بنے گا،وزیر اعظم محمد نوازشریف اوروزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی قیادت میں ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن ہے ،عوام کی خدمت نواز حکومت کاایجنڈا ہے، سیاسی مخالفین منفی سیاست کوفروغٖ دے رہے ہیں کیونکہ انکے پاس عوامی خدمت کاکوئی ایجنڈا یامنشورنہیں ہے۔

ان خیالات کااظہاروائس چیئرمین میونسپل کمیٹی رحیم یار خان حاجی عبداللطیف بھٹی نے اپنے بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ محمدنوازشریف کی قیادت میں ملکی ترقی کاسفرجاری وساری ہی2018ء میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت ہی بنے گی ن لیگ کی جڑیں عوام میں موجودہیںترقی کاپہیہ تیزی کیساتھ گردش میں آچکا ہے ۔

(جاری ہے)

آنیوالے دنوں میں پاکستان میں خوشحالی ہی خوشحالی ہوگی پاکستان مسلم لیگ ن پانامہ لیکس میں بھی سرخروہوگی مسلم لیگ ن کی کارکردگی کامیاب ہے چارسالہ دوراقتدارمیں ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہے مسلم لیگ ن کے قائدمحمد نوازشریف عوام کوصحت اورتعلیم جیسی بنیادی سہولیات ان کی دہلیزپرپہنچانے کیلئے کوشش کررہے ہیں دوسروں سے حساب مانگنے والے کبھی اپنا احتساب کیوں نہیں کرتے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں