رحیم یار خان، پولیس نے کوش گینگ کا سرغنہ بگا کوش دو ساتھیوں سمیت گرفتارکر لیا

منگل 21 فروری 2017 22:07

رحیم یار خان۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) پولیس نے کوش گینگ کا سرغنہ بگا کوش دو ساتھیوں سمیت گرفتار، بگا کوش اور مانجھی کوش 2010 میں انسپکٹر تبسم حسین ورک کو شہید کرنے میں بھی مطلوب ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ماچھکہ کی حدود میں کوش اور سولنگی قبائل کا جھگڑا کئی دھائیوں سے چلا آرہا تھا جس کے دوران 250 مرد و زن اور بچے اس جھگڑے کے دوران دونوں اطراف سے موت کے گھاٹ اتار دئیے گئے تھے جس میں سولنگی قبیلہ کی جانب سے بوڑا ماچھی اور کوش قبیلہ کی جانب سے بگا کوش مسلح ونگز کے سربراہ رہے ہیں، یہ دونوں مجرمان نہ صرف قبائلی جھگڑے میں قتل و غارت گری کے ملزمان ہیں بلکہ اس دوران اغواء قتل و ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں بھی بدنام رہے ۔

ڈی پی او ذیشان اصغر کی قیادت میں رحیم یار خان پولیس نے سال 2016 کے دوران ان خطر ناک جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا تو بوڑا ماچھی سمیت 100 کے لگ بھگ ماچھی و کوش قبائل کے اشتہاری گرفتار و سرندر ہو گئے مگر بگا کوش تاحال مفرور چلا آرہا تھا، گزشتہ روزپو لیس نے بھا ری نفری کے ہمراہ دولت آباد میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد بگا کوش ، مانجھی کوش اور متارا کوش کو دو کلاشن کوفوں اور ایک رائفل سمیت گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں سے بگا کوش اور مانجھی کوش نے سال 2010 کے دوران اس وقت کے ایس ایچ او تھانہ احمد پور لمہ و انسپکٹر تبسم حسین ورک شہید کو ایک پولیس ریڈ کے دوران فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا جبکہ ان کے چار ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ایس ایچ او ماچھکہ امجد رشید نے بتایا کہ مفرور ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں