وزیر اعلیٰ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہو گا، جبار واصف

بدھ 22 فروری 2017 14:04

رحیم یارخان۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) وزیر اعلیٰ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام نوجوان نسل کی غیر معمولی صلاحیتوں کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہو گااور اس پروگرام کے تحت وہ نوجوان جو مناسب رہنمائی نہ ہونے کے باعث اپنے اندر موجود صلاحیتوں کا اظہار نہیں کرپاتے انہیں اس پروگرام کے تحت ایک بہترین پلیٹ فارم میسر ہو گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار فوکل پرسن برائے پروگرام رحیم یار خان جبار واصف نے تعلیمی اداروں کے سربراہان سے ملاقات میں کیا،انہوں نے کہاکہ وہ اپنے اپنے تعلیمی اداروں سمیت دیگر شعبہ ہائی زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو بھی اس میں شامل کرتے ہوئے موسیقی و مصوری کا شوق رکھنے والوں کووزیر اعلیٰ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے مستفید ہونے میں معاون کردار ادا کریں،انہوں نے بتایا کہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ28فروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں