حکومت کے فلاحی وژن کے تحت تمام ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو سمیت دیگر سرکار ی ہسپتالوں کو جدید اور معیاری طبی سہولیات کا مرکز بنایا جائے گا ، ڈاکٹر غضنفر شفیق

جمعرات 23 فروری 2017 12:37

رحیم یار خان۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) ڈی ایچ او رحیم یار خان ڈاکٹر غضنفر شفیق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے فلاحی وژن کے تحت صحت عامہ کی مثالی سہولیات کی فراہمی کے لئے سرکاری ہسپتالوں میں تمام ممکنہ وسائل استعمال کرتے ہوئے ادویات کی مفت دستیابی، ڈاکٹروں اور سٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کے ساتھ جدید طبی آلات، لیبارٹری ٹیسٹ اور دیگر بنیادی ضروریات بھی یقینی بنائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا پختہ ویژن ہے کہ تمام ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو سمیت دیگر سرکار ی ہسپتالوں کو جدید اور معیاری طبی سہولیات کا مرکز بنایا جائے اور حکومت پنجاب کے اس ویژن کو عملی طور پر عوام کی فلاح کا مرکز بنانا مشن ہے۔اس موقع پر وفد نے انہیں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں