پولیس نے بین الاضلائی گینگ کے سرغنہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، 20موٹر سائیکلیں اور ایک کاربرآمد

اتوار 15 جنوری 2017 22:10

راجن پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) پولیس نے بین الاضلائی گینگ کے سرغنہ کو اس کے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے قبضہ سے چوری شدہ 20موٹر سائیکلیں اور ایک کاربرآمد کرکے ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے۔قائم مقام ڈی پی او راجن پور و ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عبدالرحمن عاصم نے پریس کانفرنس میںبتایا کہ اللہ ڈتہ عرف گوشی جنجوعہ جوکہ سکنہ نواں بیگراج جام پور کا رہائشی ہے نے اپنا گینگ بنا کر چوری کی وارداتوں کا سلسلہ شروع کررکھا تھا اور مختلف تھانوں میں درج 25مقدمات میں مطلوب اشتہاری تھاجبکہ اس کے دیگر ساتھی عبدالغفار ، عبدالستار ،شیر محمد اور محمد حسین نے ضلع ڈی جی خان اور راجن پور میں کار ،موٹر سائیکل ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کے ذریعے عوام کا جینا محال کررکھا تھااور گاڑیاں چوری و ڈکیتی کرکے ٹرائبل ایریاز کے ذریعے بلوچستان کے علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔

(جاری ہے)

ضلع راجن پور پولیس کے سی آئی اے سٹاف سرکل جام پور نے کاروائی کرتے ہوئے اس گینگ کا سراغ لگا کر سرغنہ سمیت اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ صدر جام پور میں منعقدہ تقریب میں قائم مقام ڈی پی او راجن پور عبدالرحمن عاصم ، ایس ایچ او تھانہ صدر ملک غلام اصغر ، اعظم خانسی آئی اے سٹاف کے آفیسران نے چوری شدہ گاڑیوں کے مالکان کو ان کی گاڑیوں کی چابیاں دیں ۔ اس موقع پر قائم مقام ڈی پی او عبدالرحمن عاصم ، ایس ایچ او ملک غلام اصغر ، اعظم خان ،غلام یٰسین کریمی، محمد حسین فریدی، جام محسن کلیم گڈن ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں