پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے، چیئرمین ضلع کونسل

پیر 16 جنوری 2017 19:05

راجن پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) چیئرمین ضلع کونسل راجن پور عبدالعزیز دریشک اور وائس چیئرمین مرزا شہزاد ہمایوں مغل نے کہا ہے کہ وہ ضلع کے عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے مل جل کر کام کریں گے اور اختیارات عوام کی امانت ہیں۔

(جاری ہے)

وہ سوموار کے روز جام پور میں اخبار نویسوں سے غیر رسمی گفتگو کررہے تھے۔ سردار عبدالعزیز دریشک اور مرزا شہزاد مغل نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے۔ حالیہ بلدیاتی الیکشن میں عوام نے ثابت کردیا کہ ن لیگ بڑی سیاسی جماعت ہے ۔ اس موقع پر ممبران ضلع کونسل راجن پور موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں