جام پور میں صفائی کے حوالے سے "عوام کی ذمہ داری" کے عنوان سے آگاہی ریلی

پیر 16 جنوری 2017 19:34

راجن پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء)جام پور شہر میں صفائی کے حوالے سے "عوام کی ذمہ داری" کے عنوان سے آگاہی ریلی کا انعقاد کیاگیا ۔ جس کی قیادت چیئرمین میونسپل کمیٹی جام پور حاجی محمد اکرم قریشی اور وائس چیئرمین ملک عقیل احمد آرائیں نے کی ۔

(جاری ہے)

ریلی میں میونسپل کمیٹی کے آفیسران ، ملازمین ، سٹی کونسلر ز اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

ریلی میونسپل کمیٹی جام پور سے شروع ہوئی اور ڈیمز گیٹ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔چیئرمین اور وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی جا م پور نے شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ عوام احساس ذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے شہر میں صفائی کے انتظامات کی بہتری کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔ میونسپل کمیٹی جام پور کا عملہ چوبیس گھنٹے صفائی کے انتظامات کی بہتری کیلئے سرگرداں ہے۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں