ْوزیراعلیٰ پنجاب نے ٹرائبل ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو رواں سال کیلئے 3ارب روپے کی گرانٹ جاری کردی

جمعہ 20 جنوری 2017 17:59

راجن پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین ایم این اے سردار اویس احمد لغاری کی تجویز اور شاندار کارگردگی پر وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹرائبل ایریا ڈویلپمنٹ اتھارتی (ٹی اے ڈی پی) کو رواں سال کیلئے 3ارب روپے کی گرانٹس جاری کردی ہیں اور ٹی اے ڈی پی کے حکام پراجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی ہے کہ وہ قبائلی علاقوں خاص طور پر ڈیرہ غازی خان اور راجن پور اضلاع کے طویل ترین کوہ سلیمان پہاڑی سلسلے میں سنگلاخ پہاڑوں پر سڑکوں، انرجی کے متبادل ذرائع سولر سسٹم بجلی ، سولرسسٹم واٹر سپلائی سکیم، مراکز صحت اور بلوچ قبائلوں کی صحت عامہ کی بنیادی ضرورتوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے مجوزہ منصوبوں پر فوری کام کا آغاز کرائیں اور سہ ماہی کارکردگی رپورٹ براہ راست وزیراعلیٰ پنجاب اور ارکان قومی اسمبلی کو پیش کریں۔

(جاری ہے)

ٹی اے ڈی پی کے ترجمان کمیونٹی آفیسر آفتاب احمد ملک کے مطابق صوبہ بھر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ارکان قومی اسمبلی سردار اویس احمد لغاری اور سردار محمدجعفر لغاری، ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک، امجد فاروق کھوسہ، ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی مشترکہ کوششوں سے اضلاع راجن پور و ڈیرہ غازیخان کے قبائلی علاقوں کیلئے ریکارڈ گرانٹس جاری کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں