مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں بھی کامیابی سے ہمکنار ہوگی‘ سردارمحمدجعفرخان لغاری

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:24

راجن پور ۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پبلک اکائونٹس منصوبہ بندی وترقی کے سینئر رکن ایم این اے سردار محمد جعفر خان لغاری نے کہا ہے کہ حکومت کو کمزور کرنے اور ملک میں سیاسی عدم استحکام پیداکرنے والے 2018؁ء کے انتخابات میں بھی ہاتھ ملتے رہ جائیںگے اور مسلم لیگ (ن) اپنی پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لغاری ہائوس میں عمائدین علاقہ، چیئرمین و وائس چیئرمین یوسیز، سٹی کونسلرزاور صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سردارمحمد جعفر خان لغاری نے کہا کہ علاقائی تعمیروترقی اور میگا پراجیکٹس کے حوالے سے موجودہ مسلم لیگ (ن)کا دور سنہری و مثالی دور ہے۔

(جاری ہے)

کاہا سلطان کے بعد چھاچھڑ ، وڈور ،زتگی، غفور گورائن، جکھڑ امام شاہ ، طیب ڈرین، اور مرنج ڈیم کے میگا منصوبے جام پور شہر کیلئے 5ارب روپے کا ماڈل سٹی پیکج داجل میپکو سب ڈویژن، فاضل پور، محمد پور، جام پور، داجل میں مزید نئے فیڈرز ، ہزاروں مفت بجلی میٹر کی تبدیلی و تقسیم ، وزیراعلیٰ دیہی روڈز پروگرام، سکولز، ہسپتالوں دیہی مراکز صحت کی بہتری جیسے مثالی منصوبے میاں برادران کے خصوصی تعاون کے ثمرات ہیں۔

سردار محمدجعفر لغاری نے کہا کہ لغاری خاندان اور لغاری گروپ اپنی شرافت و خدمت کی عملی سیاست کو برقرار رکھتے ہوئے بغیر کسی تفریق علاقہ رنگ و نسل خدمت کو جاری و ساری رکھے ہوئے ہے۔ گزشتہ چھ سالوں میں جو ترقیاتی کام کرائے ہیں وہ عوام کے سامنے ہیں۔ سردار محمد جعفر لغاری نے کہا کہ 2018کے انتخابات تک عوام سے کئے گئے اپنے تمام وعدے پورے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب تو عوامی خدمت سے سرشار بلدیاتی عوامی نمائندوں کی بھی مدد حاصل ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں