ٹرک کی زدمیں آکردوطالبعلم جاں بحق ،ایک زخمی

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:53

راجن پور۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) ٹرک کی زدمیں آکردوطالبعلم جاں بحق ،ایک زخمی ہو گیا ۔تفصیل کے مطابق راجن پورکی تحصیل جام پورکے رہائشی ایف ایس سی کے طالبعلم ملک غضنفرخلیل ،محمدسیفل اورارمغان موٹرسائیکل پرسوارہوکرشادی کی تقریب سے واپس گھرجارہے تھے کہ کوٹلہ روڈ بائی پاس کے مقام پرسپیڈبریکر پرکنٹرول نہ کرتے ہوئے پھسل کرگئے اورسامنے سے آنے والاٹرک کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں غضنفراورسیفل موقع پرہی جاںبحق جبکہ ارمغان کی ٹانگ ٹوٹ گئی ۔

(جاری ہے)

ریکسیو1122کی ٹیم نے موقع پرپہنچ کر تینوں کوٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا، زخمی نوجوان ارمغان کوتشویشناک حالت میں ڈی جی خان ہسپتال ریفرکردیاگیا۔پولیس نے موقع پرپہنچ کرکارروائی شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں