راجن پور،ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا،موقع پر ہی جاں بحق

جمعہ 10 فروری 2017 19:56

راجن پور۔10 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2017ء) تیزرفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوارکو کچل دیا ۔ تفصیلات کے مطابق راجن پور کی تحصیل جام پور کے نواحی موضع بستی رندان کا رہائشی حاجی بشیر احمد کھوکھر موٹر سائیکل پر سوارہوکر گھر جارہاتھا کہ انڈس ہائی وے روڈ پر اچانک سامنے سے آنے والے ٹرک کی ٹکر سے گرگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سرکل جام پور آصف رشید نے "اے پی پی"کو بتایا کہ حادثہ کی فوری اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ٹرک کو قبضے میں لے کر اور ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں