زراعت کے افسران جعلی ادویات کی روک تھام کریں،ڈپٹی کمشنر راجن پور

جمعہ 10 فروری 2017 19:56

زراعت کے افسران جعلی ادویات کی روک تھام کریں،ڈپٹی کمشنر راجن پور
راجن پور۔10 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2017ء)حکومت پنجاب کسانوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کر رہی ہے اور زراعت کی ترقی میں اہم اقدامات کر رہی ہے تاکہ ملکی پیداوار میں اضافہ ہو۔محکمہ زراعت کے افسران جعلی ادویات کی روک تھام کریں ،کھاد سپرے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق کسانوں کو ملنے چاہئیں اور مانیٹرنگ کے عمل کو بھی تیز کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد نے محکمہ زراعت کی کاروائی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اجلاس کا مقصد کاشتکاروں کو محکمہ زراعت کی مختلف پروجیکٹ و سکیم کے ثمرات سے مستفید کرنا ہے اور معیاری زرعی ادویات ،کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت و توسیع محمد اسلم نجم ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن الیاس رضا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک غلام شبیر ،زراعت آفیسران،کاشکاران،زمینداران ،کسان بورڈ کے ممبر ،صدر کسان یونین رائو افسر،چوہدری اقبال ،چوہدری اشرف ،جمیل خان بزدار،مرزا سلطان سکندر اور دیگر افسران و کاشتکاران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے بتایا کہ اس سال ضلع راجن پور میں چار لاکھ اٹھاون ہزار پانچ سو ایکڑ رقبہ پر گندم کاشت کی گئی ہے ۔حکومت پنجاب کے کسان پیکج کے تحت سستی ہونے والی کھادوں کا کاشتکاروں نے متوازن استعمال کیا جس سے اچھی پیداوار حاصل ہوگی۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں