حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، جعفر لغاری

بدھ 15 فروری 2017 19:33

راجن پور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء)سانحہ لاہور انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے، دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں، یہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، ضلع راجن پور کے یو سی چیئرمین اور عوام شہیدوں کے لواحقین کے ساتھ دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارایم این اے سردار محمد جعفر خان لغاری اور سابق ایم این اے مینا جعفر لغاری نے سانحہ لاہور کے شہیدوں کے ورثاء سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، چند ملک دشمن عناصر ملک کے امن کو تباہ کرنے کی سازشش کر رہے ہیںلیکن پاکستان مضبوط ہاتھوں میں ہے،انہوں نے کہا کہ سانحہ لاہور میں شہید ہونیوالے سابق ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل کی راجن پور میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، آخر میں شہداء سانحہ لاہور کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا بھی کی گئی۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں