پولیس حراست میں اشتہاری مجرم ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہوگیا

منگل 21 فروری 2017 22:25

راجن پور ۔21فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) پولیس حراست کے دوران اشتہاری مجرم اچانک ہارٹ اٹیک سے چل بسا، تفصیل کے مطابق راجن پور کے نواحی علاقہ ہڑند کا رہائشی باصل ہتوانی جو مختلف سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرم تھا کو چند روز قبل تھانہ فاضل پور کی پولیس نے گرفتار کیا تھا جو دوران پولیس حراست اچانک ہارت اٹیک سے جاںبحق ہوگیا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی،اس حوالے سے ڈی پی او راجن پور حافظ عرفان اللہ نے اے پی پی کو بتایا کہ اشتہاری مجرم باصل ہتوانی سنگین وارداتوں میں مختلف تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھا جو ہارٹ اٹیک سے جانبر نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں