راجن پور، حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے دربار کی سکیورٹی سخت کردی گئی

منگل 21 فروری 2017 22:25

راجن پور ۔21فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پورحافظ عرفان اللہ مروت نے "اے پی پی"کو بتایا کہ سہون شریف بم دھماکہ کے واقعہ کے بعد صوبائی حکومت کی ہدایت پر راجن پور میں برصغیر کے روحانی پیشوا حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے دربار کوٹ مٹھن شریف میںسکیورٹی سخت اوردربار کے احاطہ میں پولیس کے 40اہلکار تعینات کردیئے ہیںجبکہ چاروں اطراف داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیںتاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جاسکے، اس ضمن میں ایک آئی ٹی سیل کو بھی فعال کردیاگیاہے۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں