ڈی سی کا رورل ہیلتھ سینٹرکا دورہ ،ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات

بدھ 22 فروری 2017 23:29

راجن پور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء)ہسپتالوں میں ادویات کی کمی نہیں ہونی چاہئے ،تمام ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی احسن طریقہ سے سرانجام دیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد نے آر ایچ سی فاضل پور کے معائنہ کے دوران کہی۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فیاض کریم لغاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈی سی نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود مریضوں سے خیریت بھی دریافت کی۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں