پولیس کاسرچ آپریشن،9جرائم پیشہ افرادگرفتار،منشیات اور ناجائزاسلحہ برآمد

بدھ 22 فروری 2017 23:29

راجن پور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 9 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے منشیات اور ناجائزاسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سرکل جام پور آصف رشید نے اے پی پی کو بتایا کہ تھانہ محمد پور کی پولیس نے دوران سرچ آپریشن 3 اشتہاری ،6 مفروروں سمیت متعدد ملزم گرفتار کر لیے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کاشف سے بندوق 12 بور ، کارتوس ، ربنواز سے ایک پسٹل 30 بور ،جبکہ مختلف مقدمات میں مطلوب دیگر اشتہاری مجرمان کو گرفتار اور رمضان ، شاہنواز اور ڈیوایا نامی شخص سے 2 ہزار گرام چرس ، 250 لیٹر شراب برآمد کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں