حکومت عوام کو میٹھے پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 23 فروری 2017 20:23

راجن پور۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) ضلع راجن پور کی عوام کو صاف اور میٹھے پانی کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ،حکومت پنجاب لوگوں کو میٹھے پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے،اس سلسلہ میںضلع راجن پور میں سروے شروع کر دیا گیا ہے ،ان خیالات کا اظہار ڈی سی راجن پور اشفاق احمد نے آر او پلانٹ کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اے ڈی ایل جی یعقوب شیروانی،واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری اورمیونسپل کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے،اے ڈی ایل جی نے بتایا کہ ضلع راجن پور میں 24آر او پلانٹ لگے ہوئے ہیںجن میں سے کچھ بند ہیں ،ڈی سی نے ہدایت کی کہ فوری طور پر تمام پلانٹ چالو کئے جائیں تاکہ لوگ میٹھے اور صاف پانی کی سہولت سے مستفید ہوں ۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں