راولپنڈی سے فاروڈکہوٹہ جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار‘6مسافر جاں بحق‘22زخمی

مسافربس روڈوں کی خستہ خالی اور پھسلن کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں گر گئی قریبی آبادی کے رہائشی عوام نے زخمی اور جاں بحق افراد کوکھائی سے نکالا‘زخمیوں کو قریبی ہسپتال ہجیرہ اور رلاکوٹ منتقل کر دیاگیا

جمعرات 12 جنوری 2017 12:11

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) راولپنڈی سے فاروڈ کہوٹہ جاتے ہوئے مسافربس روڈوں کی خستہ خالی اور پھسلن کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں گر گئی گاڑی میں سوار 28افراد میں سے 2خواتین سے سمیت6افراد جاں بحق 22زخمی 6کی حالت تشویشناک قریبی اسپتال ہجیرہ اور راولاکوٹ منتقل حادثہ رات کے باعث پیش آیا جس کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا‘ قریبی آبادی کے رہائشی عوام نے زخمی اور جاں بحق افراد کوکھائی سے نکالا‘ چار گھنٹے بعد بھی ضلعی انتظامیہ موقع پر نہ پہنچ سکی تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے فاروڈ کہوٹہ جانے والی مسافر بس جس میں 28افراد سوار تھے راولاکوٹ ہجیرہ کے مقام پر پھسلن اور سڑکوں کی خستہ خالی کے باعث بس بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں بس میں سوار 28افراد میں سے 6افراد جاںبحق ہوگئے جبکہ 22آدمی شدید زخمی جن میں 6کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جن کو ہجیرہ ہسپتال اور پلندری راولاکوٹ شفٹ کیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یا ریسکیو اداروں کی بروقت موقع پر نہ پہنچنے کی وجہ سے 6افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مقامی آبادی کے لوگوں نے شدید سردی اور رات کے باعث بس حادثے کی جگہ پر پہنچے زخمیوں اور میتوں کو نکالا عینی شاہدین کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ حادثہ کے وقت اگر ضلعی انتظامیہ یا پولیس بروقت موقع پر پہنچ جاتے تو جاں بحق ہونے والے 6افراد کی جانیں بچ سکتی جبکہ اکثر اوقات رات کو پیش آنے والے حادثے یا دن کے اجالے میں اکثر ہلاکتیں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی غفلت کے باعث پیش آتی ہیں انھوں نے کہا کہ اس بارے حکومت آزادکشمیر اور محکمہ پولیس حکمت عملی تیار کرے جس کے باعث ٹریفک حادثوں کی ہلاکتوں میں کمی واقع ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں