راولا کوٹ میں ٹریفک کا المناک حادثہ مسافر بس کے کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق،26زخمی

مسافر بس راولپنڈی سے کہوٹہ جا رہی تھی کہ موڑ کاٹتے ہوئے پھسلن کے باعث گہری کھائی میں جا گری

جمعرات 12 جنوری 2017 13:58

راولا کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) راولاکوٹ میں ہجیرہ کے مقام پر مسافر بس کے گہری کھائی میں گرنے سے خاتون اور بچی سمیت 6 افراد جاں بحق اور 26زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے کہوٹہ جا رہی تھی کہ ہجیرہ کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے پھسلن کے باعث گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں خاتون اور بچی سمیت 5 افراد جاں بحق اور 26افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو کے اہلکاروں اور مقامی افراد نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق فارورڈ کہوٹہ سے ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں