راولاکوٹ ‘ہور نہ میرہ سے تعلق رکھنے والے ممتاز ماہر تعلیم سردار صادق شمیم آبائی قبرستان میں سپر د خاک

بدھ 18 جنوری 2017 16:02

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) راولاکوٹ کے قریبی گا ئوں ہور نہ میرہ سے تعلق رکھنے والے ممتاز ماہر تعلیم سردار صادق شمیم کو آبائی قبرستان ہورنہ میرہ میں سپر د خاک کر د یاگیا ۔ ان کی نماز جنازہ میں ممتاز سیاسی سماجی مذہبی اور ملازمین تنظیموں کے رہنمائوں کے علاوہ عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مرحوم نے طویل عرصہ تک محکمہ تعلیم میں اپنی خدمات سرانجام دیں ۔

مرحوم حافظ محمد زاہد کے بڑے بھائی، شہزاد صادق ، جواد صادق اور عماد صادق کے والد تھے ۔ سیکرٹری حکومت سردار محمد ظفر خان ، پروفیسر ارشد حسین خان، سردار رضا فاروق خان، سردار شجاع فاروق خان ، شکیب فاروق خان اور توصیف رحمت خان نے صادق شمیم کی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہا رکرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور جملہ لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں