اس وقت سینکڑوں پرائیویٹ تعلیمی ا دارے غیر قانونی طورپر قائم ہیں ‘مزید پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے ‘جس کی وجہ سے سرکاری تعلیمی ادارو ںمیں طلبہ کی تعداد دن بدن کم ہو رہی ہے

آزادکشمیر سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن حقیقی پینل ضلع پونچھ کے چیئرمین سردار محمد خلیل خان کی بات چیت

بدھ 18 جنوری 2017 16:02

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء)آزادکشمیر سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن حقیقی پینل ضلع پونچھ کے چیئرمین سردار محمد خلیل خان نے کہا ہے کہ اس وقت سینکڑوں پرائیویٹ تعلیمی ا دارے غیر قانونی طورپر قائم ہیں ‘مزید پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سرکاری تعلیمی ادارو ںمیں طلبہ کی تعداد دن بدن کم ہو رہی ہے انہوں نے کہاکہ قواعد و ضوابط سے ہٹ کر قائم کیے گئے پرائیویٹ تعلیمی ادارے فی الفور بند کیے جائیں نئی رجسٹریشن پر پابندی عائد کی جائے نصاب تعلیم یکساں کیا جائے نئی تعلیمی پالیسی کے تحت تعلیمی قابلیت پوری کرنے والے اساتذہ کو گریڈ چودہ ، سولہ اور سترہ میں ترقیاب کیاجائے جبکہ سروس میں موجود اساتذہ کو رولز 89اور رولز 94کے تحت سنیارٹی دی جائے تاکہ ان سروس اساتذہ کا استحقاق مجروح نہ ہو ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہاکہ سرکاری تعلیمی ادارے غریبوں کے ادارے ہیں ان کو ختم ہونے سے بچانے کیلئے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ سردار خلیل خان نے کہاکہ تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو بھی ضلعی ایلیمنٹری تعیلمی بورڈز کے تحت امتحان کا پابند کیاجائے تاکہ مقابلے کا رجحان پیدا ہو ۔انہوں نے اساتذہ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اس وقت مشکلات کا شکار ہیں ان سے دی گئی مراعات واپس لینے کیلئے اقدامات ہو رہے ہیں اساتذہ کی مرکزی قیادت کہلانے والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔

اگر اس موقع پر بھی خاموشی اختیا ر کی گئی تو اساتذہ آنے والے انتخابات میںمرکزی قیادت کا سخت احتساب کریں گے سردار خلیل خان نے اساتذہ ضلع پونچھ سے کہا کہ وہ ٹیچرز آرگنائزیشن کے آمدہ انتخابات میں مرکزی قیادت کا احتساب کریں گے سردار خلیل کان نے اساتذہ ضلع پونچھ سے کہا کہ وہ ٹیچرز آرگنائزیشن کے آمدہ انتخابات میں حقیقی پینل کا ساتھ دیں تاکہ اعلی تعلیم یافتہ اور باصلاحیت کا انتخاب ممکن ہوسکے ۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں